بریکوٹ(مانند نیوز ) بریکوٹ ٹریڈ یونین نے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف بریکوٹ بازار میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا ہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ظالمانہ نظام رائج ہے کمرتوڑ مہنگائی میں آئے روز مسلسل اضافہ ہو تا جارہا ہے کو ئی پرسان حال نہیں۔آٹے کی قیمتوں میں راتوں رات دو سو یا تین سو روپے اضافہ اخرکہاں کا انصاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ایک طرف اشیاء خورد نوش کے قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام ذہنی مریض بنا دیے جبکہ دوسری جانب بجلی گیس کے قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ملک میں حکومت نامی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے انہوں حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی پر قابو پا یہ جا ئے بصورت دیگر عوام کا سیلاب سڑکوں پر نکل آئے گا جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی