پشاور(مانند نیوز)آٹا بُہران وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں مکمل نا کام ہو چکی ہیں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 3300 کا ہو چکا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں سیاسی سکورنگ کر رہی ہیں غریب عوام کی کسی کو فکر نہیں حکمران اپنی اپنی حکومتیں بچانے کی فکر میں ہیں قیامت کے دن تمام سیاسی جماعتیں اور انکے رہنما الله کو جواب دیں گے سفید پوش لوگوں کی ذندگیاں انکی وجہ سے اجیرن بن چکی ہیں سرکاری آٹا بلکل کھانے کے قابل ہی نہیں اور ملتا بھی مشکلات سے ہے آٹے سے چوکر بہتر ہے کوئی پُرسان حال نہیں ایسا لگتا ہے وفاق اور صوبوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں عوام آئندہ الیکشنز سے بائیکاٹ کریں ایسے بے ضمیر حکمرانوں سے مارشل لا بہتر ہے پشاور سمیت خیبرپختون خواہ کی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں ایسے حکمرانوں سے کسی اچھے کی امید نہ رکھیں محمد آصف اعوان چئیرمین ھم آواز ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور انھوں نے مزید کہا کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عوام آٹے کے حصول کے لئے دربدر ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سمیت پوری صوبائی حکومت سیاسی سکورنگ کرنے میں مصروف ہے عوام کو ۔ شہباز شریف ۔ مولانا فضل الرحمان ۔ آصف علی ذرداری۔ مریم نواز۔ اصفندیار ولی۔ عمران خان ۔ اور دیگر سے کوئی سروکار نہیں اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی مقصود ہوتا ہے جبکہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی اور دیگر ضروریات ذندگی نہیں دے سکتی اور تمام حکمرانوں نے کرپشن کی وجہ سے ملک میں اور بیرونی ملک محلات بنا رکھے ہیں انکے بچے عیاشی کی ذندگی گزار رہے ہیں یہ لوگ قیامت کے دن ان غریب لوگوں کے حق میں جواب دہ ہونگے