کابل(مانند نیوز ڈیسک): افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔افغان وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں اسکولوں، مدارس اور تعلیمی اداروں کو لڑکیوں کے لیے پانچویں جماعت تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔طالبان حکام نے گزشتہ ماہ لڑکیوں کی اعلی تعلیم پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد متعدد صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکولز بھی بند کردئیے گئے تھے۔عالمی برادری کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے