نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک )بھارت  کے  ایک  اسکول  میں مبینہ طور پر طلبہ کے کھانے میں سانپ مکس ہونے سے درجنوں طلبہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں پیش آیا جہاں اسکول میں طالب علموں کو دوپہر کا کھانا دیا گیا،  کھانا کھانے کے بعد  تقریبا 30 کے قریب  پرائمری اسکول کے طالب علموں کی طبیعت بگڑ گئی  اور قے ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ  کھانا تیار کرنے والے  اسکول کے عملے نے دعوی کیا کہ دال سے بھرے کنٹینر میں سے ایک میں سانپ ملا تھا۔طالب علموں کی صحت کے حوالے سے  اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد طالب علموں کی طبعیت میں بہتری آئی جس پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا  تاہم ایک طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے