ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے لیے نوجوانوں کی بہتر تعلیم وتربیت نہایت ضروری ہے۔انہوں نے جاری ٹریننگ کا جائزہ لیا، شرکاء سے بات چیت کی اور محکمہ تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد، محکمہ تعلیم اور یوتھ آفس کے باہمی تعاون سے سکولوں میں سردی کی چھٹیوں کے دوران پیلے سے موجود آئی ٹی لیبل کے زریعے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے زمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے 10 تا 19 جنوری 3 مختلف سینٹرز پر ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹریننگ سے مستفید ہو رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے قابل انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی معیاری سلیبس کے زریعے سوشل میڈیا اور آن لائن ارننگ کے حوالے سے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کا انعقاد دو فیزز میں کیا جا رہا ہے جس میں 10 تا 13 جنوری اور  17 تا 19 جنوری  ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں ٹریننگ کے پہلے روز کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 سینٹر کا دودہ کیا۔ انہوں نے شرکاء سے بات چیت کی، ٹریننگ کا جائزہ لیا اور محکمہ تعلیم کو بہتر ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ شرکاء سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ سے سوشل میڈیا کے زمہ دارانہ استعمال اور آن لائن پلیٹ فارمز کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام شرکاء سوشل میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مستند مواد کی شیئرنگ کریں، غیر مناسب مواد کی تشہیر سے اجتناب کریں اور سوشل میڈیا کے زریعے پازیٹو فیڈ بیک کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے اور کسی بھی فرقہ وارانہ پروپیگنڈا چاہے وہ مذہبی ہو، لسانی یا جغرافیائی ہو اس کی پہچان،مناسب فورمز پر اس کی رپورٹنگ اور بحثیت ایک بہتر شہری کے طور پراپنا کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے انسٹرکٹرز پر زور دیا کہ وہ  آن لائن پلیٹ فارمز کے بارے میں بھی شرکاء کو مستند معلومات فراہم کریں تا کہ طلبہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کیریئر کی بہتری کے لیے اپنی سمت کا تعین اور مالی معاونت بھی یقینی بنا سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ محمد تنویر بھی انکے ہمراہ موجود رہے اور انہیں  ٹریننگ کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے زمہ دارانہ استعمال اور حکومتی پالیسی کے تحت آن لائن ارننگ پلیٹ فارمز کے حوالے سے آگاہی کے لیے مستقبل میں مزید ٹریننگز کا انعقاد بھی یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تا کہ ایبٹ آباد اور یہاں کے لوگوں کی بہتری کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے