پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی  ۔پشاور،نوشہرہ،مردان،صوابی،چارسدہ،کوہاٹ،مالاکنڈ،باجوڑ،دیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا جبکہ مالم جبہ،مری،کالام،گلیات اور گردونواح میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں تاہم سیاحوں کی بڑی تعداد نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مذکورہ علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور گزشتہ روز سے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے مالم جبہ اور کالام میں ڈیرے ڈال دیئے تھے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارش اور برف باری کے پیش نظر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات یقینی بنانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں متعلقہ اداروں،مسافروں اور سیاحوں کے ساتھ موسمی خطرے کے علاقوں کی آبادیوں کو بڑے پیمانے پر آگاہی دینے اور باخبر رکھنے کے لئے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے