پشاور(مانند نیوز ڈیسک)ملکہ کوہسارمری،نتھیا گلی،کالام،کاغان اور مالم جبہ میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے تاہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مری میں ہوٹلوں کے کرایوں میں زبردست اضافہ کر دیاگیا ہے جبکہ ساتھ ہی مختلف اشیائے خوردونوش کے ریٹ بھی من مانے مقرر کر کے لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہے۔سیاحوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دیگر علاقوں کی نسبت مری میں ہوٹلوں کے کرائے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیاگیا ہے۔اس حوالے سے پشاور سے مری جانے والی ایک فیملی نے بتایا کہ ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ پانچ ہزار روپے تک وصول کیا جانے لگا ہے جبکہ ایک روٹی کی قیمت پچاس روپے تک بھی وصول کی جارہی ہے۔اسی طرح دیگر اشیاء کے ریٹ بھی من مانے مقرر کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔اس حوالے سے سیاحوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے