لاہور (مانند نیوزڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی  حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازپر منی لانڈرنگ  کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح ر ہے کہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور  حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے