بٹگرم (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں 16 جنوری سے ضلع بھر میں پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو پولیو مہم کے انعقاد اور انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرم، اسسٹنٹ کمشنر آلائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے محکمہ صحت اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ ٹیمز کے افسران کو پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بٹگرام سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 05 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو قطرے پلانے کے لیے ٹیمزکی ٹریننگ اور بہتر لائحہ عمل پر زور دیا۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے