پشاور(مانند نیوز)ریڈیو پاکستان پشاور میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیرِ اہتما م کورس کے شرکاء میں تقسیم ِ اسناد کی تقریبریڈیو پاکستان پشاور کے سٹوڈیو میں وزارت اطلاعات ونشریات کے تحت سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے ریڈیو پاکستان پشاور کے سٹاف کو انفارمیشن سروس اکیڈمی کی طرف سے اسناد دی گئیں ۔ اس حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کے سٹوڈیو میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور سیدہ عفت جبار اور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور اشفاق احمد خلیل تھے ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر پروڈیوسر سردار اعظم خان نے انجام دئیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیشن ڈائریکٹر سیدہ عفت جبار نے شرکاء اور مہمان خاص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز سے اداروں کی کارکردگی بڑھتی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی آئ ڈی پشاور اشفاق احمد خلیل نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کا یہ ایک سلسلہ ہے جسے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ماتحت اداروں کے ملازمین کی تربیت اور استعداد بڑھانے سے شروع کیا ہے ۔اس کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور صاحبزادہ عبد القیوم آڈیٹوریم میں 6اور 7دسمبر 2022 کو منعقدہ دو روزہ تربیتی کورس سے ہوا جس میں ریڈیو پاکستان پشاور ، پی ٹی وی پشاور ، پی آئ ڈی پشاور اور اے پی پی پشاور کے سٹاف نے شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ یقینا اس طرح کے تربیتی کورسز سے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسطرح کی تربیتی کورسز سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہئے تا کہ ملازمین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور مزید اہم نکات پر مستقبل میں تربیتی کورسز کو مرتب کیا جائے گا۔آخر میں کورسز کے شرکاء میں سٹیشن ڈائریکٹر عفت جبار اور ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی پشاور اشفاق احمد خلیل نے اسناد تقسیم کیے۔