بٹ خیلہ(مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس ہر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی الہ ڈھنڈ ڈھیری زون کے امیر ناصرالملک خان سابقہ ناظم جلیل خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہےہماری مائیں بہنیں آٹے کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑی رہتیں ہیں ایک طرف مہنگائی اور دوسرے طرف زرخیزاندوزں نے حکومت کے ساتھ ملکر گندم کو گوداموں میں چھاپا ہے مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر مہنگائی اور آٹا سستا کرنے کا مطالبہ کیا جماعت اسلامی الہ ڈھنڈ ڈھیری زون کے امیر ناصر الملک نے تمام سیاسی جماعتوں اورعوام سے اپیل کی کے اج بعد نمازجمعہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے بھرپور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف اپنے اواز حکمرانوں تک پہنچنے میں اپنے کراد ادا کریں