پارا چنار (مانند نیوز)آج پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسیشن پارا چنار کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت حاجی سید حنیف منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر عابدحسین اور ساجد حسین انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ سائنسز کے اہم ڈی سید ساجد حسین روہی نے بھی شرکت کی ۔اس کے علاوہ ایک کثیر تعداد میں کیمسٹوں نے بھی شرکت کی۔ تمام کیمسٹ برادری نے ڈرگ انسپکٹر کی کارکردگی کو سراہا اور ان کوہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ایم ڈی  نے کیمسٹ برادری کو مبارک باد دی ۔کہ جس طرح فارمیسی کیٹگری بی کے لیے انسٹیٹیوٹ کو پاراچنار کے سر زمین پر لایا ۔عنقریب اسی ادارے میں نرسنگ کی کلاسیں بھی شروع ہو جائیں گے۔ اور کیمسٹوں کو تاکید کی کہ کالج میں  باقاعدہ کلاسیں لگتی ہیں۔ ان میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اور جن کے ذمے کالج کے بقایاجات ہیں۔ وہ جلد از جلد ادا کریں۔  تاکہ انرولمنٹ میں مسلہ نہ ہو انسپکٹر  نے کہا کہ وارنٹی کے بغیر ادویات دو نمبر تصور کئے جائیں گے ۔مقررہ ڈسٹری بیوٹرز سے ہی ادویات خریدیں۔ اور اس بات پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائی گی۔ ملک مجاہد حسین جناب ناصر حسین اور سید افتخار نے بھی اجلاس سے خطاب فرمایا اور کیمسٹوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے انسپکٹر سے تعاون کی اپیل کی۔ آخر میں  حاجی سید حنیف نے کہا کہ   ہم امید کرتے ہیں۔ کہ کیمسٹ برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے