بٹ خیلہ (مانند نیوز )جمعیت علماء اسلام ملاکنڈنے بٹ خیلہ بازار میں مصنوعی آٹا بحران، بدامنی اورسی این جی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے و دن میں مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں مالاکنڈخاص میں احتجاجی دھرنا  کی دہمکی دی ہے،مظاہرین نے ظفرپارک سے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ تک تین کلومیٹر ریلی نکال کر صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ نے کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلاے کارڈ اٹھارکھے تھے، جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرے میں ضلع ملاکنڈکے تینوں تحصیلوں کے کارکنوں، عوام اور علماء کرام نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے مفتی کفایت اللہ، تحصیل امراء مولانا حنیف الرحمان، ممفتی ضیاء الاسلام، مولانا حبیب الحسین، مفتی فضل اللہ شاہ، احمد زادہ، مولانا عمران ہلالی وغیرہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے آٹا کا مصنوعی بحران شروع کردیا ہے، جو کسی بھی صورت میں منظور نہیں، حکمران دو دنوں میں بحران کو ختم کریں ورنہ یوتھ فورس بناکر زبردستی عوامی حقوق چھیننا شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں کسی بھی صورت میں امن کی خرابی کے لیے داعش اور طالب کے نام پر جنگ مسلط کرنے کو قبول نہیں کریں گے،دینی مدارش کے خلاف کاروائی بندکرکے گرفتار علماء کو رہا کیا جائے، سی این جی کی مسلسل بندش کی وجہ سے ٖچھوٹی گاڑی چلانے والے ہزاروں لاکھوں ڈرائیور کوبے روزگاری سے بچانے کے لیے مقررہ اوقات میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا انتظام کیا جائے آٹا کی مصنوعی بحران ختم کرنے کے لیے منتخب بلدیاتی چئیرمینوں کے ذریعے سرکاری آٹا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے