سوات(مانند نیوز)کمشنر آفس سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوئی۔ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی مہمان خصوصی تھے۔ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں کمشنر آفس عملہ اور دیگر آفیسرز شریک ہوئے۔تقریب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے خطاب کیا اور آفیسرز اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کو سٹاف کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے شوکت علی یوسفزئی کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنرہزارہ ڈویژن تعینات کیا ہے۔ شوکت علی یوسفزئی کمشنر بنوں ڈویژن بھی رہ چکے ہیں۔