ہنگو(مانند نیوز) ہنگو سٹی پولیس کی بڑی کاررواٸی میں مشہور زمانہ تہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے. ملزم نے شریک جرم دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر وراستہ روڈ پر فلائنگ کوچ پر فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا. تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی ہنگو میں درج کرلیا گیا تھا اور ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی امجد حسین اور ایس ایچ او سٹی فیاض خان کی قیادت میں خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی تھی. ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے ٹاسک پر دن رات کام کرتے ہوئے مسلسل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جگہ جگہ چھاپہ مار کارروائیوں کا انعقاد کیا گیا اور گزشتہ روز ایک خفیہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی سٹی امجد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہنگو فیاض خان کی قیادت میں کامیاب چھاپہ مار کر پانچ گھنٹے مسلسل سرچ آپریشن کے نتیجے میں واردات کے مرکزی ملزم امجد اللہ ولد سحر گل سکنہ اورکزئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائی میں پکڑے گئے ملزم کو فوری طور پر تھانہ سٹی منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم کے شریک جرم دیگر روپوش ساتھیوں کی گرفتاری کیلٸے بھی  کوشیشں جاری ہیں اور انہیں بہت جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا. خیال رہے کہ ملزمان سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کا راضی نامے کے ذریعے خاتمے کے باوجود تین افراد کو بڑی بے دردی سے قتل کیا تھا. ملزمان نے ایک منصوبے کے تحت مخالف فریق کے گھر سے خواتین و حضرات کو شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے فلائنگ کوچ میں بٹھا کر روانہ کیا اور راستے میں انہیں گولیوں کا نشانہ بنا کر بڑی سفاکی سے انہیں ابدی نیند سلا دیا. تہرے قتل کے اس واقعے پر علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا رہا تاہم پولیس کی اس کارروائی کو بھی مقامی سطح پر بے حد پزیرائی ملی ہے اور پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے