ہنگو(مانند نیوز)ہنگوپولیس نے گزشتہ  سال2022کیدوران دہشتگردی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 262اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ مختلف کاروائیوں کیدوران4508مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیلیاگیا۔ غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کروڑوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔منشیات کیگھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف  کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں میں 1732مقدمات درج کئے گئے اور کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔غیرقانونی ہتھیاروں کیخلاف  جاری گرینڈ آپریشن کیدوران 963افراد کوگرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیاگیا۔جبکہ معاشرتی جرائم جیسے قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں31 سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیکران کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی  داؤ منی برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگوآصف بہادر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال2022کیدوران  ہنگو میں انسداد جرائم اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے پولیس نے ضلع بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،اچانک چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران دہشتگردی،اغوائیگی،بھتہ خوری،رہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 262اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔کاروائیوں کیدوران4508مشتبہ افرادکوبھی حراست میں لیلیاگیا۔ ڈی پی اوآصف بہادر  نے بتایا کہ پولیس نے  سنگین جرائم میں ملوث روپوش اشتہاری مجرموں کے شناختی کارڈز،پاسپورٹ،ٹریول ہسٹری اور دیگراہم دستاویزی ریکارڈ کی منسوخی کے لئے تمام تراقدامات بھی اٹھائیہیں۔ جبکہ اشتہاریوں کے سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے بھی بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ہنگو پولیس نے گزشتہ سال نان کسٹم پیڈ اشیاء کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث مافیاز کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں کروڑوں مالیت کے مختلف قسم کی5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اورلاکھوں روپیکا دیگر نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔ ڈی پی او ہنگواصف بہادر نے بتایا کہ منشیات کیگھناونے کاروبارمیں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون اور ضلع بھر میں جاری خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالاگیا ہے۔انسداد منشیات کے حوالے سے ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران  منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر1732مقدمات درج کئے گئے اور178منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر632کلوگرام چرس11کلو گرام ہیروئن22کلو گرام713گرام آئس اور6000لیٹر  شراب برآمدکی گئی۔ ڈی پی او ہنگو نے بتایاکہ اسلحہ کلچر کو ختم کرنے کیلئے ضلع بھر میں جاری غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاون اورمختلف  کاروائیوں میں963افراد کو دھر لیاگیا اور انکے قبضے سے مجموعی طور پر22دستی بم،2راکٹ شیل،2 ایل ایم جی،6سٹین گن،156کلاشنکوف،12کلاکوف،90رائفل،1193پستول،ایک عدداینٹی پرسن ویکل مائین، اور84140عدد مختلف بورکے کارتوس برآمد کئے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال ضلع بھرمیں قماربازی   میں ملوث قماربازوں کے خلاف  آپریشن کے نتیجے میں31ملزمان کو پکڑ کرانکے قبضے سے لاکھوں روپیکی  داؤمنی برآمد کرلی گئی جبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر3000 حساس مقامات’2015سراوں اوررہائشی ہوٹلوں,1318بس اڈوں،3300تعلیمی اداروں اور5432گھروں کی چیکنگ  کاعمل بھی روزانہ کی بنیاد پردہرایاگیااورنان رجسٹرڈ99کرایہ داروں کیخلاف ایف ائی ارزدرج کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے