اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی سی نے مزید بتایا کہ اپر چترال میں پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 22041بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے کل 238ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 213موبائل ٹیمیں، 16فکس ٹیمیں، 4ٹرانزٹ ٹیمیں اور5رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔پانچ روزہ پولیو مہم 20جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔افتتاحی تقریب کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فرمان اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ولی خان بھی موجودتھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے