دیر بالا (مانند نیوز)ضلع دیر بالا میں ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں بڑی مقدار میں سٹاک شدہ سلیپرز تحویل میں لیکر بحق سرکارضبط کرلئے گئے جبکہ ملزمان کیخلاف آپریشن تاحال جاری ہیں۔صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے ٹمبر مافیا کیخلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر باقر علی،ڈی ایف او، اور صوبیدار میجر دیر لیویز فورس ملک نصیر اللہ خان نے فارسٹ اہلکاروں بمعہ لیویز فورس نفری کے ہمراہ گاوں گڑگل ساونی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سٹاک شدہ سلیپران تحویل میں لیکر بحق سرکار ضبط کرلیے جبکہ ملزمان کیخلاف تاحال آپریشن جاری ہے اور ان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔اطلاعات کیمطابق یہ سٹاک شیر علی اور انعام ٹمبر مافیا کے عادی سمگلروں نے ڈمپ کی تھی جن کی تلاش جاری ہیں۔