بٹ خیلہ (مانند نیوز)خیر الر حمن پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئر مین منتخب ہو گئے بٹ خیلہ پہنچنے پر کیمسٹ برادری نے نو منتخب چیئر مین کا شاندار استقبال کیا اور انھیں ہار پہنائے الیکشن کمیٹی کے سر براہ شعیب خان جی اور ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل رحمن بھی ان کے ہمراہ تھے پی سی ڈی اے کی صوبائی نو منتخب کا بینہ میں وکیل صافی جنرل سیکر ٹری (پشاور) سردار طارق جان سینئر وائس چیئر مین (ایبٹ آباد)امیر خان آفریدی وائس چیئر مین(کوہاٹ) کرامت اللہ جائنٹ سیکر ٹری(نو شہرہ) زاہد خان لا لا فنانس سیکر ٹری (پشاور) اور صدیق اللہ پر یس سیکر ٹری(چارسدہ) شامل ہیں کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے انتخابات الیکشن کمیٹی کے سر براہ شعیب خان جی ممبران نعمان خان طارق خان کرامت اور حاجی خلیل کی نگرانی میں پشاور میں ہو ئے جس میں پی سی ڈی اے خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کے صدور ور جنرل سیکر ٹریز نے حصہ لیااجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے صدر خیر الر حمن کو بھاری اکثریت سے صوبائی چیئر مین منتخب کر لیا گیاانھوں نے صوبے کی کیمسٹ برادری کے مسائل کے حل اور ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری حیثیت برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔