تخت بھائی(مانند نیوز) جماعت اسلامی تخت بھائی – تخت بھائی کی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں – عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی -کے زیر اہتمام کمرتوڑ مہنگائی اور اٹے کے قلت کے خلاف اور امن و آمان کی بتر صورتحال۔گیس بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور سی این جی بندش کے خلاف اختجاجی مظاھرہ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے سابق وزیر خوراک فضل ربانی ایڈوکیٹ۔سابقہ ایم۔پی۔اے میاں نادر شاہ۔جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع۔ضلعمردان کے امیر غلام رسول۔نعمان یوسف۔اختر حسین۔حاجی حبیب رسول۔مرکزی تنظیم تاجران تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری وھاب یوسفی اور تاجران مینابازار پٹ بابا کے صدر محسن خان و دیگر نے کہا کہ پی ٹی آ?ی حکومت کی ناکام پالیسی کی وجہ سے مہنگا?ی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے اور بچوں کو زہر دینیپر مجبور ہوگ?ے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مہنگا?ی کنٹرول کرنا صوبا?ی حکومت کی زمہ داری ہیلیکن صوبا?ی حکومت کی نااہلی نے عوام مہنگا?ی کی چکی میں پیس دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانون نیآٹا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اربوں روپے کما لییہیں اور اپنے مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے بوڑھے۔خواتین۔ بچوں اور معزور لوگوں کو قطار میں کھڑے کرنے پر مجبور کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ 1947 سے 2013 تک صوبہ 87 ارب روپے کا مقروض تھا لیکن آج صوبہ ایک ہزار ارب کا مقروض ھوچکا ھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پی۔ڈی۔ایم دونوں ملک کو بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ھوچکے ھیں۔معیشت تباہ جبکہ عوام کو مہنگائی۔بجلی و گیس لوڈشیڈنگ۔بے تحاشا ٹیکسز۔بدامنی اور اٹا بحران میں دھکیل دیا ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے اور عوام کی بے چینی دور کرنے کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ھے اور عوام کو جماعت اسلامی کی مخلص اور بے لوث قیادت پر اعتماد کرکے ملک کے بہتر مستقبل اور عوام کی خوشحالی کیلئے قدم بڑھانا ھوگا۔کمرتوڑ مہنگائی اور اٹے کے قلت کے خلاف تخت بھائی کی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی قیادت میں عوام کا احتجاج بدستور دوسرے روز بھی جاری رہا۔مین شاھراہ ملاکنڈ کو کئی گھنٹے بلاک کرکے شدید احتجاج اور فوری طور پر مہنگائی کنٹرول اور اٹے کی خودساختہ قلت دور کرنے کا مطالبہ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار گنڈہ پور کی یقین دھانی پر احتجاجی مظاھرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔کمرتوڑ مہنگائی اور اٹے کی قلت کے خلاف تخت بھائی کے عوام نے دوسرے روز بھی شدید احتجاج کرتے ھوئے شاھراہ ملاکنڈ روڈ کو ھر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ احتجاجی مظاھرین سے خطاب کرتے ھوئے سابقہ ایم۔پی۔اے۔جے یو ائی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ۔چیئرمین کوٹ جھونگڑہ عرفان خان مہمند۔ممتاز قانون دان ملگری وکیلان تخت بھائی کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ۔مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی طارق خان۔مینابازار بٹ بابا کے صدر محسن خان۔جنرل سیکرٹری کاشف خان۔عطاء الرحمان درویش۔قاضی اقبال۔میاں محب اللہ۔خاورخان مہمند۔شیرزمین۔قاضی جاوید۔جاوید ٹھیکیدار۔حاجی عمرا خان۔شیرقیوم مست خیل۔مولانا ضیاء اللہ جان۔قاری اویس۔چیئرمین سیف اللہ۔پی پی پی تخت بھائی سٹی کے صدر یوسف مہمند۔ اور تحصیل چیئرمین حافظ محمد سعید نے کہا کہ صوبے میں اٹے کی خودساختہ قلت پیدا کرکے عوام کو ذلیل و خوار کیا جارھا ھے جبکہ ائے روز مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ھے۔انہوں نے کہا کہ عوام قیامت پاکستان سے اب تک قربانیاں دیتے چلے ارھے ھیں لیکن اب پارلیمینٹیرین اور اسٹیبلشمنٹ کی قربانی دینی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام بھاری ٹیکسز دینے کے باوجود بجلی۔گیس اور دیگر سہولتوں کیلئے ترس گئے ھیں اور موجودہ حکمران طبقہ عوام کے حال پر رحم کرنے کی بجائے انکا خون نچوڑ رھا ھے جو اٹا مارکیٹ میں دستیاب ھیں وہ کھانے کے قابل نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اٹے کی خودساختہ قلت دور اور مھنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر حکمرانوں اور بیوروکریسی کو کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار گنڈہ پور نے مظاھرین کے ساتھ روڈ کھولنے کیلئے مذاکرات کئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد شاھراہ ملاکنڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ اس سے قبل کی ریلیاں نکالی – عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے زیراھتمام کمرتوڑ مہنگائی۔بدامنی اور اٹا بحران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔پارٹی کارکنان نے پارٹی عہدیداروں کے ھمراہ حجرہ شیرافغان ریلوے اسٹیشن سے ٹکر چوک تک پیدل احتجاجی لانگ مارچ کرتے ہوئے تمام بازاروں سے گزر کر ٹکر چوک میں ایک بڑے احتجاجی جلسے کی شکل احتیار کی۔ احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ھوئے اے این پی کے مرکزی رہنماء حاجی فاروق خان۔ سابقہ ایم۔پی۔اے نوابزادہ شیرافغان خان۔اے۔این۔پی تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی سجاد خان۔ جنرل سیکرٹری حاجی محمد طارق ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جواد خان ٹکر۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات جمال ناصر۔ملگری وکیلان کے ضلعی رھنما میاں طاھر ایڈوکیٹ۔تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ۔تخت بھائی بار کے سابقہ صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ۔بار کے جنرل سیکرٹری حقنواز ایڈوکیٹ۔تحصیل سیکرٹری اطلاعات حاجی غلام رسول۔اصف پشتون۔تخت بھائی کے صدر میاں نصرواللہ باچہ۔انجمن سبزی فروشان کے صدر شیر ماما۔ فرخان ٹکر اوردیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وزیر خوراک نے اٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے صوبے کے بختون قوم کے ساتھ سنگین ظلم کیا وہ صرف خیبرپختونخوا کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے ان کے پاس مسائل کے حل کا کوئی وژن نہیں ہے صوبے میں بے یقینی کی صورتحال ہے تمام بحرانوں کی سب سے بڑی وجہ تحریک انصاف کی ناکام پالیسیاں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حوراک کی قلت پر قابو پانے کیلئے کچھ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف آٹے کی قلت ہے بلکہ دیگر اشیاء خوردونوش بھی عوام کی زندگی سے غائب ہے انہوں نے کہا کہ جب دوسرے صوبے اپنی ضروریات کیلئے گندم خرید رہے تھے تو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پرسکون رہی اور اپنی ضرورت کے مطابق خریداری نہیں کی اور یہی وجہ تھی کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ہر چیز کی کمی ہے تین سال پہلے صوبائی حکومت نے یوکرین سے گندم خریدی تھی کیونکہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو اختیار حاصل ہے کہ وہ صوبائی خودمختاری کے تحت اپنے صوبے کی ضروریات پوری کرنے کا زمہ دار ہے صوبائی حکومت نے وفاق کو بدنام کرنے کیلئے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہے تاکہ عوام وفاقی حکومت سے بدظن ہوجائے مگر عوام اس ڈرامے سے باخبر ہے کہ یہ تحریک انصاف کی ناکام حکومت نے غریب عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انسانیت کی تاریخ کی ناکام حکومت ہے اور کے پی اور پاکستانی عوام عام انتحابات میں انہیں مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے اس مصنوعی بحران کو ختم نہ کیا تو اے۔این۔پی بھرپور احتجاج کریگی۔