راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے وکیل شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ شیخ عمران ایڈووکیٹ اسلام آباد میں وکالت کرتے تھے، ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے