لاہور(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلی کیلئے تین نام بھجوا دیئے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے گورنر پنجاب کو حکومتی اتحاد کی جانب سے نگران وزیر اعلی کیلئے نام بھجوائے ہیں۔اتفاق رائے سے بھجوائے گئے ناموں میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کا نام شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں تین نام فائنل کیے گئے تھے، بعدازاں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ناموں پر اعتماد میں لیا گیا تھا، چودھری پرویز الہی نے پی ٹی آئی کی جانب سے فائنل کیے گئے ناموں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم این اے حسین الہی بھی موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصیلی طور پر مشاورت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے