سوات(مانند نیوز)ملک میں تمام بحرانوں کو ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، پی ڈی ایم عوام کا سامنا نہیں کرسکتے اسلئے عام انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر اور پاکستاتحریک انصان کے رہنما مراد سعید نے میڈیا کے نمائندون سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران حکومت نے جان بوجھ کر پیدا کیا ہے، حکومت خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اپریل میں وفاق حکومت سے گندم برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی مگر سلیکٹڈ حکومت نے چار ماہ بعد اکتوبر میں برآمد کی اجازت اس وجہ سے نہیں دی کہ پاکستان کے پاس ڈالر نہیں تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ رجیم چینج کے نتائج ملک میں معاشی بحران اور بد امنی پیدا کریگی، آج لوگ آٹے کے لئے دست گریباں ہے، امن امان کی صورت حال ابتر ہے، ملک تیکنیکی اعتبار سے دیوالیہ ہوچکا ہے، حکومت کے پاس ایل سی جاری کرنے کیلئے ڈالر موجود نہیں، برآمداد کہا سے آئیں گے، وفاقی حکومت کا 27کلومیٹر اسلام آباد پر حکومت ہے، اتحادی پارٹیاں عوام کا سامنا نہیں کرسکتے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک کے 60فیصد حصوں میں انتخابات ہونگے، اسلئے حکومت تمام ملک میں عام انتخابات کا اعلان کریں، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 120ارکان نے نو ماہ قبل استعفیٰ دی ہے مگر حکومت اس کو منظور نہیں کررہے میں کہتا ہوں کہ قومی اسمبلی کا رکن نہیں ہو مگر وہ مجھے زبردستی قومی اسمبلی کا رکن بنایا ہے، انہوں نے کہ آئندہ عام انتخابات میں قوم پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کریگی اور یک تہائی اکثریت سے تمام صوبوں اور ملک میں حکومت قائم کریگی، خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ترقیاتی اور تاریخی کاموں کے بعد ایک بار پھر خپل وزیر اعلیٰ اس صوبے کا سربراہ ہوگا۔