پبی (نمائندہ مانند) ایمرجنسی سروسز ریجنل ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان کا ایمرجنسی سروسز ریجنل ڈائریکٹریٹ نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز (ڈی ای اوز) کا اجلاس تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو  1122 خیبر پختون خواہ جناب ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ایمرجنسی سروسز ریجنل ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان نے ایمرجنسی سروسز ریجنل ڈائریکٹریٹ نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز (ڈی ای اوز) کا اجلاس ریجنل  ڈائریکٹر ڈاکٹر میر عالم کی سربراہی میں منقعد ہوا ایمرجنسیز  کے دوران  ہنگامی صورتحال سے  نمٹنے کیلئے تمام آپریشنل وہیکل، کنٹرول روم، رسپونس ٹائم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع  میں انسیڈینٹ کمانڈ مینجمنٹ سسٹم کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور بڑی ہنگامی صورتحال کے لیے فائر اینڈ ریسکیو پروٹوکول پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا  ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر میر عالم خان نے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دستیاب وسائل میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر تمام ضلعی سربراہان DEOs  کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بروقت ریسپانس اور سہولیات سے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کے عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی لیے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد  خیبر پختونخوا نے قلیل وقت میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ریسکیو1122 کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا ہے اور اب ریسکیو اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام جاری ہے ریسکیو1122 کے قیام کا بنیادی مقصد عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ریسکیو1122 کی مثال فرشتوں کی مانند ہیں جو مصیبت کے وقت تکلیف میں پھنسے لوگوں کے پاس پہنچ جاتے ہی، موسمی شدتوں اور تکالیف کو برداشت کرکے دوسروں کے لیے راحت و سکون کا سامان میسر کرتے ہیں اور حقیقت میں یہی اصل عبادت ہے۔ ریسکیو1122 جس جوش اور جزبے سے پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرتے ہیں وہ دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی مثال فرشتوں کی مانند ہیں جو مصیبت کے وقت تکلیف میں پھنسے لوگوں کے پاس پہنچ جاتے ہیں ریسکیو1122 جس جوش و جزبے سے پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرتے ہیں وہ دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ریسکیورز کا مشن ہے کہ عید،ہو یا کوئی تہوار ملک و قوم کی خدمات کو سب سے اولین ترجیح رکھنا۔ ریسکیو اہلکار گرمی سردی،بہار خزاں اورعید،شب رات کی تفریق کے  بغیر دن رات عوامی خدمت کیلئے سرشار رہتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے