پبی (نمائندہ مانند) انسداد پولیو مہم کی فول پروف سیکورٹی کے لیے ضلع بھرمیں 1647آفیسرز،جوانان تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، کمانڈوز تعینات، سپیشل گشت بڑھادیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر ہوگیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان مہم کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں جبکہ SDPOs کو سیکیورٹی صورتحال کی چیکنگ کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم۔مشکوک افراد کے نقل حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔پولیو ورکرز کے تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرکے پرامن ماحول میں مہم جاری ہے۔ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے SHOs نے پولیس اہلکاروں کوموجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کیلئے 1647افیسرزوجوانان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔والدین اپنے 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے