پشاور (مانندنیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی بھرپور کامیابی پر اہلیانِ شہر بالخصوص خواتین ماؤں بہنوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے حلقہ خواتین کی مقامی ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی کہ اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر اور شکرانے کے نوافل کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی حب مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، میٹروپولیٹن شہر کی حالتِ زار کھنڈرات سے بدتر ہے، ایسے میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرکے حافظ نعیم الرحمن کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب جب عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے، جماعت اسلامی ان کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جیت شہرِ قائد میں ایک نئی صبح اور روشن سویرا ہے، حافظ نعیم الرحمن مئیر بن کر تعلیم، ترقی اور خوشحالی کا وہ سفر شروع کریں گے جس کی منزل اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی صورت میں سب کو نظر آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے