بٹ خیلہ (مانند نیوز)مدرسہ محمدیہ ڈھیری جولگرام میں طلبہ کے درمیان سیرت النبی ؐ سمیت صحابہ کرام کی شان کی موضوعات پر تقریری مقابلہ ہوا جس میں شبیر خان نے پہلی، نعیم اللہ نے دوسری اور جواد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جامعہ مسجد ڈھیری جولگرام میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ خطیب مولانا محمد اسحاق نے کہا کہ دینی مدارس میں بزم سرگرمیوں سے نہ صرف طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں اجھاگر ہوتی ہے بلکہ اس سے طلبہ کو حوصلہ مل کر دیگر طلبہ میں بھی جذبہ ابھرتا ہے جس کے لیے طلبہ اپنے اپ کو تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مدرسہ کی اساتذہ اور طلبہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے اس سے قبل مدرسہ کے 8 طلبہ نے سیرت النبی ؐ، صحابہ ؓ کی شان، ختم النبوت ؐ اور دیگر موضوعات پر تقریری مقابلہ میں حصہ لے کراسلامی تعلیمات کی روشنی میں متعلقہ موضاعات پر جذباتی انداز میں تفصیلی اور مدلل روشنی ڈالی، ڈاکٹر جمیل، مولانا ہدایت اللہ، پروفیسر رب نواز پروفیسر شمس الحق، مولانا فضل محموداور مفتی سہیل نے جیوری کی فرائض انجام دئیے،ناظم تعلیمات مفتی ارشد علی نے نتائج کا اعلان کیا اختتام پر مولانا محمد اسحاق، مولانا حبیب الحق،کونسلر مولانا فضل سبحان، مولانا محمد زمین، ایریا منیجر اعجاز علی اور دیگر علماء کرام نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں کتابیں اور نقد انعامات تقسیم کی تقریب میں طلبہ کے علاوہ والدین اور معززین علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے طلبہ کی صلاحیتوں کی داد دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے