لوئر دیر (مانند نیوز)لیکچرار ایسویسی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر جمشید خان نے کہا کہ تعلیم سے دوری کی وجہ سے اج مسلمان کئی طرح کی مسائل کا شکا ر ہیں اور مسلم دشمن ممالک نے مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے جدید سائنسی اجادات کرکے مسلم معاشرے کو بگاڑ دیا ہے،اج نوجوان نسل کو تعلیم سے دوری پر گامزن کرنے کیلئے منشیات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے جو کہ مستقبل میں تباہ کن ثابت ہوگا، معاشرے کو بگاڑ سے بچانے کیلئے والدین اور علاقائی عمائدین کو کردار ادا کرنا ہوگا،اج کے نوجوان جدید تعلیم حاصل کرکے دنیاکا مقابلہ علمی میدان میں کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلامبٹ میں کنسلٹنسی فار ابروڈ سٹڈی کے مرکزی سنٹر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پرکنسلٹنسی فار ابروڈ سٹڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ایازکا کہنا تھا کہ لوئر دیر میں مرکزی دفترکی قیام کا مقصد یہاں سے بیرون ممالک جانے والے طلباء اور طالبات کی صحیح رہنمائی کرنی ہے اور یہاں کوچنگ کلاسز کیساتھ ساتھ ماسٹر اور پی ایچ ڈی لیول کے فُلی فنڈڈ سکالر شپس جبکہ ڈپلومہ اور بیچلر سطح پر فُل اور فارشل فنڈڈ سکالرشپس کیلئے رہنمائی کی جائیگی،ڈاکٹر ایاز نے بتایا کہ یہاں انگلش،چائنیز،اور عربی زبان سکھایا جائیگا جبکہ چائنہ،روس،کرغستان،ازبکستان،یورپ،کازکستان اورازربائیجان وغیرہ میں ایم بی بی ایس اور ایم ڈی میں داخلے کیلئے طلباء اور طالبات کی رہنمائی کی جائیگی ڈاکٹر ایاز نے مزید کہا کہ ہم 29 جنوری بروز اتوار اپنے آفس میں سٹوڈنٹس کی کونسلینگ کیلئے ایک سیمینار منعقد کرینگے جس میں سٹوڈنٹس کو ڈاکومنٹس کی تیاری اور مختلف ممالک کے سکالرشپس اپلائی کے متعلق تفصیلی رہنمائی دی جائیگی  ، منعقدہ تقریب میں معروف دینی سکالر ڈاکٹر عنائت اللہ اصلاحی ،ریٹائرڈ پرنسپل علیم سید،ڈاکٹر ابراہیم، ڈاکٹر واجد اللہ ، سر فضل معبود (ایم اے انگلش)اور جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی نیک دار بھی موجود تھے،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیکچرار ایسویسی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر جمشید خان نے علم کی حصول پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک خاص مقصد کیلئے دنیا میں بھیجا ہے، علم کی اہمیت قرآن مجید میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، انسان کی تخلیق کی اہمیت کی بالادستی کی بنیادی وجہ ان کی علم تھی، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انسان دنیا میں جانوروں کی طرح زندگی نہیں گزاریں گے بلکہ ایک ذمہ دار کی حیثیت سے زندگی بسر کرسکیں گے، انسان کو عقل کی وجہ سے کائنات میں گزر بسر کا طریقہ بتایا گیا یے، قرآن مجید میں پہلی لفظ پڑھو سے شروع کیا گیاہے، مسلمانوں کیلئے علم اور عقل میں رہنمائی فرمائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ انسان ہروقت تحقیق کریگی لیکن آج بدقسمتی سے دنیا میں بھی ایسے حالات بن چکے ہیں جس میں دو وقت کی روٹی کیلئے انسان سرگردان ہے، اور اصل مقصد پیچھے رہ چکا ہے، جس کی وجہ سے خاص کر مسلمان تنزلی کا شکار ہیں، اگر یہاں سے کوئی طالب علم باہر ملک جاکر علم حاصل کرکے واپس آکر پاکستان سے دہشت گردی، لاقانونیت کو ختم کرنے کا مثبت سوچ رکھتا ہوں تو سب سے افضل ہے، انہوں نے کہا کہ دیر سے اعلی افسران بڑے بڑے کرسیوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو یہاں کیلئے قابل فخر ہے اور نوجوان نسل کیلئے رہنمائی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلباء اور طالبات میں بہت ٹینلٹ موجود ہیں جس کو اچھی طرح سے اجاگر کرنا بہت ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ انسانیت سے محبت لازمی ہے اور موجودہ حالات میں علم سے دوری کی اسباب معاشرہ کو منیشات کی گڑھ کی جانب دھکیل رہا ہے جس سے بچنے کیلئے والدین اور عمائدین کو کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ نتائج تباہ کن ہوگا انہوں نے کہا کہ غیر محسوس انداز سے ہمارے معاشرے پر اثرانداز ہوچکا ہے، جس سے بچنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا یورپ نے ترقی کی ہے مگر جہاں ان کو کوئی پسند نہیں تو ان کی تباہی کیلئے اسباب بنائے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے