کوہاٹ (مانند نیوز)فرسٹ خیبرپختونخواڈیویلپمنٹ راگبی ٹورنامنٹ کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل میں اختتام پذیرہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں درہ آدم خیل کے علاوہ پشاور،مردان اورچارسدہ کے ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ نور کلب درہ آدم خیل اور پختونخوا کلب پشاور کے درمیان کھیلا گیاجسے نور کلب درہ آدم خیل نے جیت لیا۔علاوہ ازیں امن فٹ بال میچ مشترکہ اخوروال اور مشترکہ ذرغون خیل کے درمیان کھیلا گیاجو مشترکہ ذرغون خیل نے پینلٹی شوٹ کے ذریعے جیت لیا۔فائنل ایونٹ کے مہمان خصوصی میجر یاسین تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد خان آفریدی گیسٹ آف آنر تھے۔ سیکرٹری راگبی ایسوسی ایشن نور اسلم آفریدی کے علاوہ ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے شائقین فٹ بال کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مہمانان گرامی نے ونر اورنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ میجر یاسین نے آئندہ بھی مثبت سرگرمیوں کیلئے اپنے ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔