سوات(مانند نیوز) انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سہیل احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ حکام کو 2013 سے2022 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائیندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذ مہ داریوں کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات سہیل احمد خان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کرنے میں بھی کردار ادا کریں۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ ضلع سوات کو ڈینگی لاروے سے محفوظ رکھا جاسکے