جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبرتحصیل جمرود کے متحدہ آزاد پینل جمرودکے صدر و این سی ٹوچیئرمین شاہدخان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جمرود میں جب سے سبسڈائزڈ آٹا شروع ہوا ہے اس وقت سے اس کی غیرمنصفانہ تقسیم اور اس میں خرد برد پرعوام کو کافی شکایات تھی جو آخرکار مردوخواتین بچے سب سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہوگئے اور کئی بار سڑکوں کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکیاگیا اور ہر بارمتحدہ آزاد پینل جمرودکے رہنماوٗں نے اس میں بھرپور کردار اداکرکے ان کو مطمئن کرکے احتجاجی مظاہرے ختم کئے اس حوالے سے متحدہ آزاد پینل کے صدرشاہدخان کی سربراہی میں اے سی جمرود، اے اے سی جمرود، آٹا ڈیلرز اورعلاقائی مشران کے ساتھ سبسڈائزڈ آٹا تھیلوں کی علاقوں میں منصفانہ تقسیم کے حوالے سے متفقہ طور پر لسٹ بنائی گئی لیکن کچھ روز پہلے میرے اپنے حلقہ این سی ٹو کو سبسڈائزڈ آٹا کا ٹرک بھیجاگیا تو اس میں 20کلوآٹا تھیلوں کی تعداد1500کی بجائے 700 تھیلے بھیجے گئے تھے اور 800تھیلے غائب کئے گئے تھے اتنی بڑی تعداد میں تھیلے کیسے غائب ہوگئے اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر کو بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ محکمہ فوڈ آفس بھی یہاں موجود نہیں ہیں اور متعلقہ محکمہ کے آفسران میڈیا کے سامنے بھی نہیں آتے اور اپنا خفیہ جعلی چھاپوں کا بیان پشاور سے اخباروں میں چلاتے ہیں۔ ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سبسڈائز آٹا کی تھیلوں کی جمرودمیں پڑے پیمانے پر خردبردکی تحقیقات کی جائے اور ملوث آفسران اور ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔