جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبر کی عوام نے اپنے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث پی ٹی سی فنڈز سے 9 ماہ کی کنٹریکٹ پر 187 میل اور 187 فیمل اساتذہ بھرتی کئے تھے جو حکومت کی طرف سے تعلیمی سکیٹرمیں ایک بہترین اقدام تھاکیونکہ اس اقدام سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کافی حد تک پوری ہوئی جس سے بہت سے بچے زیورتعلیم سے مستفید ہوئے لیکن اب مدت ملازمت ختم ہونے کے باعث متعلقہ کنٹریکٹ اساتذہ کو فارغ کر رہے ہیں ادھر امتحانات میں دو تین ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اس وقت اساتذہ کو فارغ کرنے سے طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر ہونے سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ یہاں بہت سے سکولوں میں اساتذہ اب بھی کم ہیں اور اگر ان اساتذہ کو بھی فارغ کیا گیا تو بچے امتحانات تک پڑھائی کیسے کرینگے اس لئے اعلی احکام سے اپیل ہیں کہ متعلقہ کنٹریکٹ اساتذہ کی مدت ملازمت میں 3 ماہ تک مزید توسیع دی جائے تاکہ طلباء و طالبات کی پڑھائی امتحانات تک متاثر ہونے سے بچ جائے۔