پاراچنار (مانند نیوز) ضلع کرم میں پولیس نے بروقت کاروائی کرکے قتل چوری ڈکیتی سمیت مختلف جرائم میں ملوث گینگ کے چھ افراد گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں تین روز قبل قتل کے واقعے میں گرفتار ملزمان ملوث ہیں پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عظمت بنگش نے بتایا کہ پولیس نے قتل ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث گینگ کے چھ افراد گرفتار کئے ہیں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عظمت بنگش نے گرفتار ملزمان کے تازہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2023 کو تھانہ اپر کرم پاراچنار میں مدعی شاھین حسین ولد شاعر حسین سکنہ کمیٹی کالونی پاراچنار سٹی کے گھر سے سونا اور کلاشنکوف کی چوری کی واردات اور چاند مارنی بٹ سٹیڈیم کالونی سے گلزار حسین کی قتل کی اطلاعی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان نے چوری اور قتل کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کیلئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عظمت بنگش کے زیر نگرانی اور ڈی ایس پی سرکل مظہر علی کی قیادت، ایس ایچ او تھانہ احمد یار، سٹی انچارج ایس آئی زاہد حسین طوری، نیٹ ٹیم کے انچارج ایس آئی عابد حسین اور تفتیشی ٹیم کا انچارج OII ایس آئی رحیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی اور چوری و قتل کی واردات میں ملوث گروہ کو ٹریس اور مال مسروقہ کے برآمدگی کا ٹاسک دیا گیاپولیس ٹیم نے دن رات انتھک محنت اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی خطوط کے ذریعے دونوں وارداتوں میں ملوث گروہ کا سراغ لگایا گیا گرفتار ملزم نے اپنے بھائی میثم علی سمیت مرتضیٰ علی ولد اصغر حسین سکنہ لقمان خیل حال پاراچنار، لائق حسین ولد یوسف علی سکنہ پیواڑ حال گریڈ کالونی، رومیل ولد سلامت سکنہ پاراچنار اور ڈرائیور اصغر علی شاہ ولد اصغر جان سکنہ زیڑان یوسف خیل کو چوری اور قتل کی وارداتوں میں اپنے ساتھ ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس پر کرم پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ تمام ملزمان کو الگ الگ پولیس کاروائیوں میں ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ سونا زیورات و چاندی اور اسلحہ برآمد کرلی جس میں ایک عدد گھڑی، ہار لائٹ سونا، چھوٹے بالیاں سونا، دو عدد گول رنگ سونا و دو چھوٹے جوڑے بولیاں سونا، تین عدد چوڑیاں سونا، چھ عدد سونے والے انگوٹھیاں، ڈائمنڈ سونے والا، آٹھ عدد گول رنگ کے چاندی سونا، آٹھ عدد مختلف سائز رنگ، آٹھ عدد مختلف سائز کے انگوٹھیاں اور دیگر مختلف قسم کے زیورات سمیت ایک عدد کلاشنکوف فیکس چارجر بمعہ ایمونیشن اور 15150 نقد رقم بھی شامل ہیگرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران آپس میں زیورات کی تقسیم کے موقع پر بمقام چاند مارنی بٹ ٹھکانہ ملزم مجاہد علی اور میثم علی کے درمیان میں آپس میں لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں گلزار ولد جمال حسین سکنہ پیواڑ کو مدعی کے گھر سے چوری شدہ کلاشنکوف سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا