اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میر ے خیال میں خیبر پختونخوا کا سفید بزدار ایک دو روز میں چلا جائے گا، پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں ان کی گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں، الیکشن میں آئیں۔وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم شروع ہو گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ ن لیگ کا ووٹر اور سپورٹر کتنا متحرک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں ان کی گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے