کیلیفورنیا  (مانند نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانوں کا سلسلہ تھم گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے کچھ علاقے اب بھی زیرآب ہیں جہاں پر بحالی کا کام جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں اب بھی تقریبا 24 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کیلیفورنیا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر طوفانوں سے ہونے والی تباہی اور اضافی وفاقی امداد کی ضروت کا جائزہ لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 ہفتوں میں طوفانوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 اموات ہو چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے