کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب نے ڈی پی او کرک خانزیب خان مہمند کے ہمراہ کے ڈی اے کرک میں سنٹر برائے عادی منشیات کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ سنٹر کی توسیع کا افتتاح کیا اور سنٹر کو مزید توسیع دیتے ہوئے فراہم کردہ بستروں و دیگر اہم ضروریات زندگی کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی کرک اور ڈی پی او کرک نے سنٹر میں موجود مریضوں کیساتھ بھی ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ہفتہ وار ڈاکٹرز دورہ کرکے چیک اپ کریں گے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کرک کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں تاکہ منشیات کے عادی افراد بہترین طریقے سے اپنا علاج مکمل کرکے معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا اور اپنے خاندانوں کا سہارا بن سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے