پیرس(مانند نیوز ڈیسک)فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لوسائل رینڈن (Lucile Randon) نامی بزرگ خاتون 11 فروری 1904 کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ نرسنگ ہوم کے ترجمان نے لوسائل رینڈن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022 میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے