اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہو گی۔ گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے