پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس بین اضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔سرغنہ سمیت 3رکنی گروہ دھر لیا گیا۔نشاندھی پر 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد جبکہ 40ہزار نقد فروختگی رقم برآمد کی تفصیلات کے مطابق:-09.01.2023کو مسمی جاوید اقبال ولد سلیم خان سکنہ محلہ رسال گزھ اکوڑہ خٹک نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل 125نمبری 8386y کو اپنے گھر کے سامنے کھڑا کیا۔تھوڑی دیر بعد آکر دیکھا تو موٹر سائیکل  نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا تھا۔رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر کیاگیا۔ ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل عجب خان نے  ایس ایچ اوتھانہ اکوڑہ خٹک گلشید خان کو موٹر سائیکل کی برآمدگی، ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کا ہدف سونپا۔SHOاکوڑہ نے علاقہ میں مخبروں کو متحرک کیا مخبر کی اطلاع پرملزم اطہر حسین ولد فدا حسین سکنہ حیکم آباد تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے دوسرے ساتھیوں صدام حسین ولد فدا حسین ساکن حکیم اباد، محبت خان ولد شرافت خان سکنہ بھادر کلے پشاور کے نام اگل دئییجنھیں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی نشاندھی پر 8موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی جبکہ ایک موٹر سائیکل کی فروختگی رقم 40ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار شدہ ملزمان نوشہرہ کے دیگر تھانہ جات کے علاؤہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کو بھی موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا پولیس کی اہم  ڈیوٹی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے