سوات(مانند نیوز)سوات ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ نے سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی، اس ضمن میں ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاوہ سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ اور دیگر اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں تقریباً987سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتھاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 7260مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے،ناکہ سال کے دوران 5138 غیر قانونی طور پر سمگل ہونے والے ٹمبر سلیپران قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ پولیس نے 05 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کیسسز میں مال مسروقہ کی برآمدگی کی، ناکہ بندیوں،پولیس آپریشنز اور مذکورہ دیگر کاروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں،ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات کی جانب سے جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے واضح ہدایات کے نتیجے میں ریجن بھر کے اضلاع سوات،بونیر،شانگلہ،دیر پائین،دیر بالا،باجوڑ،چترال پائین اور چترال اپر میں پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ،ناکہ بندیوں اور دیگر کاروائیوں میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتار ی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 184عددایس ایم جی گن،202عدد رائفل،784عدد شارٹ گن،2880عدد پستول اور 80916دد کارتوس بھی قبضے میں لے لئے ہیں،جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 184عدد خنجر، میگزین1171عدد،تقریبا111کلوگرام دھماکہ خیز مواد،2711عددڈینا مائینٹ، 2 عدد راکٹ لانچر، 14 عدد راکٹ شیل، 36 عدد ہینڈ گرینیڈ، 13880 عدد ڈیٹونیٹر، 10 عدد مارٹر گولے اور 12 عدد خود ساختہ بم بھی قبضے میں لئے گئے ہیں،ریجن بھر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئیتقریبا1718کلوگرام چرس،تقریبا220کلوگرام افیون،63 کلوگرام ہیروئن،تقریبا 28 کلوگرام آئیس جبکہ 3396 لیٹر شراب بھی قبضے میں لیا ہے،ریجن کے تمام سیاحتی مقامات میں پولیس نے سیاحوں کی حفاظت اور ان کے استقبالیے و فسیلیٹیشن کے لئے بھی سیاحتی علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ نبھائیں ہیں اور سیاحت کے لئے منعقد مختلف فیسٹیولز میں اپنی فرائض کی ادائیگی بطریقہ احسن سرانجام دی ہے۔ اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر، منشیات، اور معاشرے میں سماجی برائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف پولیس کی کاروائیاں بلا کسی تعطل جاری رہیگی اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئیگی،انھوں نے کہا تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں امن وامان کو بحال رکھنے سمیت،اشتہاروں،دیگر جرائم میں ملوث ملزمان،غیر قانونی اسلحہ،قبضہ مافیا،ڈرگ ڈیلرز،انڈرپلء،اور سود خوروں کے خلاف بلا کسی تاخیر ایکشن لیں۔