پشاور (مانند نیوز) معروف سماجی شخصیت سید سردار بادشاہ کو خیبرپختونخوا کا نگران وزیر اعلی منتخب کیا جائے ۔ محمد آصف اعوان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پاکستان یوتھ آرگنائزیشن پشاور ۔ موصوف نے ملکِ خداداد پاکستان کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔اپنی پہچان اپنے کردار اور پاکدامنی اور آج بھی ثقافتی مذہبی اور غیر سیاسی طور پر بنائی۔ خدائی خدمت گار تنظیم پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین بھی ہیں اور انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ ورلڈ بک میں پچاس بااثر شخصیات میں ان کا نام شامل ہے۔ خیبرپختونخوا میں ان سے قابل تعریف سماجی شخصیت کوئی نہیں۔ ان کی عوامی فلاحی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ بہترین اخلاق کے مالک ہیں۔ سید خاندان سے تعلق ہے۔ الیکشن بھی صاف اور شفاف ہوں گے۔ کسی کی سفارش نہیں مانتے۔ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن ان پر اتفاق کرے گی۔ قائم مقام وزیر اعلی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ممبران سید سردار بادشاہ کے نام پر متفق ہو جائیں انشاءاللہ ایسا نگران وزیراعلی پاکستان کے کسی صوبے میں نہیں ہوگا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے