پشاور (مانند نیوز) حاجی فواد خان پھندو نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئے۔
حاجی فواد خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مفتی محمود کے قافلے میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی مضبوطی کیلئے بہترین انداز میں محنت کرنا ہوگی۔گھر گھر جمیعت کا پیغام پہنچایا جائے گا۔ پرانے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات کے لیے مظبوط کریں۔حاجی فواد خان نے کہا کے پارٹی کے لیے ہر قسم جانی و مالی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ یادرہے حاجی فواد خان کے خاندان کا عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ پچاس سال کی رفاقت تھی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی، صوبائی امیر مولانا عطاالرحمن،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاالحق درویش،سابق MPA حاجی حالد وقار چمکنی،محمد آصف اعوان اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے