بٹ خیلہ (مانند نیوز) ملاکنڈ کی تینوں تحصیل کونسلوں کے پریزائیڈنگ آفیسرز کا انتخاب25جنوری کو اوپن ڈویژن کی بنیاد پر ہو گا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجد علی نے میڈیا بریفنگ میں باقاعدہ شیڈول جاری کر دیااسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد تحصیل کونسل بٹ خیلہ اسٹنٹ کمشنر درگئی شہباز خان تحصیل کونسل درگئی جبکہ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور نواز خان تحصیل کونسل تھا نہ بائزئی کے ریٹرنگ آفیسرز کے فرائض ادا کریں گے پریزائیڈنگ آفیسرز کا پورا انتخابی مر حلہ اور حلف برداری ایک ہی روز25 یعنی جنوری کو مکمل ہو جائے گی شیڈول کے مطابق25جنوری کوصبح9بجے سے دن1بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے 2بجے تک جانچ پڑتال اور کاغذات کی واپسی ہو گی جبکہ اسی روز2بجے سہ پہر تا5بجے شام تک اوپن ڈویژن انتخاب کیا جائے گا پریزائیڈنگ آفیسر کا امیدوار صرف متعلقہ تحصیل کونسل کا ممبر ہو گا جبکہ تائید و تجویز کنندہ کیلئے بھی ممبر تحصیل کونسل ہونا لازمی ہے تمام ممبران ریٹرنگ آفیسر کی موجود میں رجسٹرڈ میں پسند کے امیدوار کا نام لکھ کر اپنا دستخط اور انگوٹھے کا نشان لگائیں گے جس میں اکثریت کی بنیاد پر پریزائیڈنگ آفیسرمنتخب ہو جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے