بٹ خیلہ (مانند نیوز) ممبر تحصیل کونسل بٹ خیلہ اور سماجی و فلاحی تنظیم ایمرا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد الیاس خان المعروف شاہ صیب نے ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں خلاف میرٹ خفیہ بھر تیوں کی مذمت کر تے ہو ئے ان کی فوری منسو خی کا مطا لبہ کیا ہے اپنے بیان میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بیس کے لگ بھگ مختلف کیڈر کی پوسٹوں پر بھرتی میں نہ صرف لاکھوں روپے کا لین دین ہوا ہے بلکہ مستحقین کے حق پر بھی ڈاکہ مارا گیا ہے ٹی ایم او بٹ خیلہ نے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی ایما پرراتوں رات اسمبلی کی تحلیل سے قبل خفیہ طریقے سے بھر تی کر کے ظلم و زیادتی کی ہے جوکہ پوری تحصیل کونسل کے حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ ایک طرف ڈیلی ویجز پر کئی افراد عر صہ دراز سے کام کر رہے ہیں جنھیں نظر انداز کر کے من پسند افراد لئے گئے ہیں جبکہ سینارٹی کا بھی لحا ظ نہیں رکھا گیا انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانو نی کاروائی اور احتجاج کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے