پشاور(مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف مردان کے کارکنوں کی اکثریت نے پی کے53کا ٹکٹ سعید اللہ خان لودھی کو دینے کا مطالبہ کردیا ایک اخباری بیان میں کارکنوں نے کہا ہے کہ پی کے 53کا ٹکٹ دینے سے سعید اللہ خان لودھی کو دینے کی صورت میں پارٹی کونوجوان قیادت مل جائے گی سعید اللہ خان لودھی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں جبکہ پارٹی کے لیے بھی ان کی گراں قدر خدمات ہیں اسی طرح انہوں نے سماجی شعبے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے اور سماجی تنظیم ساعد ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے بھی غریب و لاچار لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہر قسم خدمات انجام دی ہیں وہ عمران خان کے ویژن پر پورا اترسکتے ہیں لہٰذا پاکستان تحریک انصاف کی مر کزی، صوبائی اور مقامی قیادت پی کے 53کا ٹکٹ سعید اللہ خان لودھی کو دینے کا اعلان کریں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر پرویز خان خٹک سے مطالبہ کیا کہ پی کے 53کا ٹکٹ سعید اللہ خان لودھی کو دیا جائے۔