کوہاٹ (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمدارشد آفریدی کی زیر صدارت سروس ڈلیوری سنٹر ٹل میں ریوینیو دربار کاانعقاد کیا گیا۔ریوینیو دربار میں محکمہ مال کے عملے، سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریوینیو دربار کے دوران لوگوں نے ریوینیو سے متعلق مختلف مسائل و شکایات پیش کیں جن میں سے بیشتر کو موقع پر حل کر دیا گیا جبکہ دیگر وقت طلب مسائل و شکایات کے حل سے متعلق متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جار ی کی گئیں۔