اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)امریکی سفارت خانے نے پشاور کی پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔