اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا، جبکہ بلوچستان پولیس نے نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر بھی کرلیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی تھی۔بشکریہ  جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے