اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا، جیل بھرو تحریک کا اعلان عمران خان کا ناکام ہتھکنڈا ہے، پہلے بھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے۔ راناثنا ء اللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ راناثنا نے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔ راناثنا ء اللہ نے کہا کہ یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے