اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)ایک بار پھر موخر کر دی گئی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 9 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس ہونا تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ کو) صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی موخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے